
جعلی پولیس مقابلے کا جرم ثابت ہونے پر ایس ایچ او سمیت 10 اہلکاروں کو قید کی سزا سنا دی گئی۔
سیشن کورٹ میں جعلی پولیس مقابلہ کیس کی سماعت ہوئی جس میں جرم ثابت ہونے پر عدالت نے سزا یافتہ بی سیکشن تھانے کے ایس ایچ او پر 10 لاکھ روپے اور اے ایس آئی پر ایک لاکھ روپے جرمانے کا حکم دیا۔
اس کے علاوہ عدالت نے ایس ایچ او سمیت 10 اہلکاروں کو 7، 7 سال قید کی سزا بھی سنائی۔
پولیس کے مطابق سزا کا حکم سننے کے بعد تمام پولیس اہلکار عدالت سے فرار ہوگئے، جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔







