
وینزویلا کی عبوری صدر نے صدارتی اعزازی گارڈ کے سربراہ جنرل خاویر مارکانو تاباتا کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب چند روز قبل امریکی فورسز نے کاراکاس میں کارروائی کرتے ہوئے صدر نکولس مادورو کو گرفتار کر کے نیویارک منتقل کیا، جہاں ان پر منشیات سے متعلق دہشت گردی کے الزامات کا مقدمہ چلایا جائے گا۔
صدارتی اعزازی گارڈ یہ وہ فوجی دستہ ہے جو صدرِ مملکت کی حفاظت پر مامور باڈی گارڈز فراہم کرتا ہے۔
تاہم گزشتہ روز یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ وینزویلا اور کیوبا کی حکومتوں نے اعلان کیا ہے کہ سنیچر کی شب امریکی کارروائی میں دونوں ممالک کی افواج کے 55 اہلکار ہلاک ہوئے، جس کے نتیجے میں صدر مادورو کو گرفتار کیا گیا۔ کیوبا کی حکومت نے اپنے 32 فوجیوں کے نام جاری کیے ہیں جو اس کارروائی میں ہلاک ہوئے







