تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں آج بھی تیزی، 4 روز میں 11 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں آج بھی زبردست تیزی کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ روز کی طرح آج بھی کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 85 ہزار کی نئی تاریخی بلندی پر پہنچ گیا۔

پی ایس ایکس 100 انڈیکس 2615 پوائنٹس اضافے سے 185023 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پی ایس ایکس 100 انڈیکس 3373 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 82 ہزار 408 پر بند ہوا تھا جبکہ نئے سال کے 4 کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس اب تک 11151 پوائنٹس بڑھ چکا ہے۔

جواب دیں

Back to top button