تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

وینزویلا کے صدر کی معزولی کی پیشگوئی کر کے ایک شخص نے لاکھوں ڈالر کیسے کمائے ؟ جانیئے

ایک شخص نے وینزویلا کے صدر کی معزولی کی شرط لگا کر قریب پانچ لاکھ ڈالر کمائے ہیں۔ مگر اس پر یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ آیا انھیں امریکی آپریشن کے حوالے سے ’انسائیڈر‘ معلومات حاصل تھیں۔

کرپٹو کرنسی کے پلیٹ فارم پولی مارکیٹ پر اس حوالے سے شرط لگائی جا رہی تھی کہ آیا مادورو کو جنوری کے آخر تک اقتدار سے ہٹا دیا جائے گا۔ یہ شرط ٹرمپ کے اس اعلان سے کچھ ہی گھنٹے پہلے لگائی گئی تھی جس میں انھوں نے ہفتے کے روز مادورو کو پکڑنے کا اعلان کیا تھا۔

ایک اکاؤنٹ نے گذشتہ ماہ ہی پلیٹ فارم جوائن کیا تھا اور اس نے چار پوزیشنیں لیں۔ یہ تمام شرطیں وینزویلا سے متعلق تھیں اور اس نے 32,537 ڈالر کی شرط لگا کر 436,000 ڈالر جیت لیے۔

یہ غیر واضح ہے کہ اس پلیٹ فارم پر سب سے پہلے شرط کس نے لگائی تھی۔ بلاک چین پر ایک نامعلوم اکاؤنٹ کی شناخت صرف کچھ نمبرز اور لیٹرز پر مشتمل ہے۔

پولی مارکیٹ کے ڈیٹا سے معلوم ہوتا ہے کہ 2 جنوری کو مادورو کی معزولی کے امکانات صرف 6.5 فیصد تھے۔ مگر یہ امکانات رات گئے 11 فیصد ہو گئے۔ ان میں 3 جنوری کی صبح مزید تیزی آئی جب ٹرمپ نے مادورو کو امریکی آپریشن میں پکڑے جانے کی تصدیق کی۔

پولی مارکیٹ نے ان سوالات پر تاحال کوئی جواب نہیں دیا ہے

جواب دیں

Back to top button