
پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ فیض حمید کے بھائی نجف حمید کے خلاف مبینہ طور پر جعلی دستاویزات کے ذریعے اراضی منتقل کرنے پر مقدمہ درج کیا ہے۔
ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سیل کی جانب سے درج کیے گئے اس مقدمے میں اسلام آباد کے سابق حلقہ پٹواری نجف حمید کے علاوہ ریونیو افسر عبدالظہور اور خالد منیر نامی شہری کو نامزد کیا گیا ہے۔
ان افراد پر الزام ہے کہ 2009 اور 2010 کے دوران موضع پنڈ پڑیاں میں ایک کنال اراضی کے جعلی دستاویزات بنائے گئے تھے۔
مقدمے کے متن کے مطابق شکایت کنندہ ملازم حسین کا دعویٰ ہے کہ انھوں نے 2022 کے دوران پنڈ پڑیاں کے حلقہ پٹواری سے اپنی ایک کنال اراضی کی فرد ملکیت مانگی تو انھیں معلوم ہوا کہ ملزمان نے ایک کنال کی بجائے انھیں 10 مرلہ رقبے کی اراضی دی ہے۔ شکایت کنندہ کا دعویٰ ہے کہ ان کے نام پر جعلی رجسٹری جاری کی گئی







