تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس میں 2100 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی خریداری میں تیزی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مارکیٹ کھلنے کے بعد آغاز میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 2172 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد یہ 181207 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔ یہ اب تک انڈیکس کی بلند ترین سطح ہے۔

سٹاک مارکیٹ تجزیہ کار مارکیٹ میں تیزی کی وجہ مالیاتی اداروں کی جانب سے حصص کی خریداری اور تیل و گیس کے شعبے کی کمپنیوں کی جانب سے اچھے مالیاتی نتائج اور شیئر ہولڈرز میں منافع کی تقسیم کے امکانات کو قرار دیتے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button