تازہ ترینخبریںدنیاسپورٹسپاکستان

نسیم شاہ اور کیرون پولارڈ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ، نسیم شاہ نے آؤٹ کر کے بدلہ بھی چکا دیا

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی ایل ٹی 20 کے چوتھے ایڈیشن کے فائنل کے دوران ڈیزرٹ وائپرز کے فاسٹ بولر نسیم شاہ اور ایم آئی ایمریٹس کے کپتان کیرون پولارڈ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

یہ واقعہ اننگز کے 11ویں اوور میں پیش آیا جب نسیم شاہ کی گیند کو پولارڈ نے ڈیفنس کیا اور گیند سیدھی بولر کی جانب لوٹ گئی، نسیم شاہ نے گیند اٹھا کر مسکراتے ہوئے پولارڈ کی طرف دیکھا، جس پر پولارڈ نے جارحانہ ردعمل دیا اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان لفظی جھڑپ شروع ہو گئی۔

دورانِ تنازع دونوں کھلاڑی ایک دوسرے کے قریب آ گئے۔ پولارڈ واضح طور پر غصے میں دکھائی دیے جبکہ نسیم شاہ بھی بھرپور جواب دیتے نظر آئے، امپائرز کے ساتھ ساتھ ڈیزرٹ وائپرز کے بیٹر جیسن رائے نے مداخلت کر کے معاملہ رفع دفع کیا۔

تاہم نسیم شاہ نے بعد میں میدان میں ہی جواب دے دیا اور 16ویں اوور کی پہلی گیند پر پولارڈ کو آؤٹ کر کے بدلہ چکا دیا، پولارڈ 28 رنز ہی بنا سکے۔

جواب دیں

Back to top button