تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

وینزویلا کے صدر اور انکی اہلیہ کو پکڑ کر ملک سے باہر منتقل کردیا، ٹرمپ

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا پر امریکی حملے کی تصدیق کردی۔

 

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ امریکا نے وینزویلا اور اس کے لیڈر پر بڑے پیمانے پر حملہ کیا ہے۔

 

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وینزویلا کے صدر اور ان کی اہلیہ کو پکڑ کر ملک سے باہر منتقل کیا گیا ہے۔

 

اس سے قبل وینزویلا کے دارالحکومت کاراکاس سمیت مختلف شہروں میں امریکا کی جانب سے حملے کیے گئے تھے۔

 

وینزویلا کی حکومت نے ملک میں امریکی حملوں کی تصدیق کردی تھی۔

وینزویلا کی حکومت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ حملے دارالحکومت کاراکس، میرانڈا، آراگوا اور لاگویرا ریاستوں میں ہوئے۔

 

وینزویلا حکومت کے مطابق امریکی حملوں کا مقصد وینزویلا کے تیل اور معدنیات پر قبضہ کرنا ہے۔ امریکا ہمارے وسائل حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوگا۔

جواب دیں

Back to top button