
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی خصوصی نمائندہ مائی ساتو نے ایران میں حالیہ مظاہروں کے دوران آٹھ مظاہرین کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اقوام متحدہ کی نمائندہ مائی ساتو کا کہنا ہے کہ ایران میں ملک گیر مظاہروں کے چھٹے روز میں داخل ہو گئے ہیں اور اس صورت حال پر ادارہ گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
ان کے مطابق ’موصول ہونے والی رپورٹس کے مطابق مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں بڑھ گئی ہیں۔
انھوں نے ایرانی حکام پر زور دیا کہ وہ اظہار رائے کی آزادی اور پرامن اجتماع کے حقوق کا احترام کریں اور مظاہرین کے خلاف ضرورت سے زیادہ طاقت کے استعمال سے گریز کریں۔







