
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں سال کے دوسرے روز بھی زبرست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
سال کے دوسرے اور کاروباری ہفتے کےآخری روز کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور 100 انڈیکس ایک لاکھ 79 ہزار عبور کر گیا۔
ایک موقع پر 100 انڈیکس کو 2661 پوائنٹس اضافے سے 179016 پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا اور پہلے سیشن کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار 504 پوائنٹس پر معطل ہوا اور بازار میں 57 کروڑ شیئرز کے سودے 32 ارب روپے میں طے ہوئے۔







