تازہ ترینجرم کہانیخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

سوئٹزرلینڈ کے سیاحتی مقام پر بار میں دھماکا ، 40 افراد جاں بحق 100 زخمی

سوئٹزرلینڈ کے لگژری ریزورٹ کے بار میں دھماکے سے ہلاک افراد کی تعداد 40 ہو گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوئس پولیس کا بتانا ہے کہ کرانس مونٹانا کے لگژری ریزورٹ اِسکی کے ایک بار میں زوردار دھماکا ہوا جس کے بعد بار میں آگ بھڑک اٹھی۔

سوئس پولیس حکام نے غیرملکی خبر ایجنسی کو بتایا کہ دھماکے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے، تاہم انہوں نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد اور دھماکے کی وجوہات سے متعلق کچھ آگاہ نہیں کیا۔

بعد ازاں اطالوی وزارت خارجہ نے بتایا کہ سوئس پولیس کےمطابق باردھماکے میں تقریباً 40 افراد ہلاک ہوئے جبکہ سوئس پولیس کمشنر کا بتانا ہے کہ بار میں آگ لگنے سے تقریبا100افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمی ہونے والے 100افراد میں سے اکثر شدید زخمی ہیں۔

سوئس حکام کا بتانا ہے کہ واقعےکےمتاثرین میں سےکچھ افراد غیر ملکی ہیں، سوئس اِسکی ریزورٹ واقعےکو حملہ نہیں سمجھا جا رہا۔

جواب دیں

Back to top button