
نئے سال کے پہلے کاروباری روز میں پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے اور کاروبار کے دوران مارکیٹ میں 1954 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آج مارکیٹ نے 176000 پوائنٹس کی سطح عبور کر لی۔ کاروباری سیشن کے دوران یہ انڈیکس کی بلند ترین سطح ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز مارکیٹ کے آخری دو گھنٹوں میں پرافٹ سیلنگ ہوئی تھی جس کہ وجہ سے انڈیکس میں کمی ہوئی تھی تاہم جمعرات کے روز مارکیٹ میں کافی تیزی دیکھی گئی ہے جس کی وجہ مارکیٹ میں فریش ایکوٹی کا فلو رہا۔
تجزیہ کار شہر یار بٹ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے آج مارکیٹ میں فنڈز کے فلو میں کافی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس نے انڈیکس کو بڑھایا۔
انھوں نے کہا ’اس کے ساتھ وزیر اعظم کی جانب سے آئی ایم ایف کے پروگرام کے تحت اصلاحات ایجنڈے کو بڑھانے کے بیان نے حکومت کی معاشی پالیسی میں سنجیدگی کو ظاہر کیا جس نے مارکیٹ میں مثبت رجحان کو فروغ دیا







