تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

کوشش کریں گے کہ ٹیم خریدیں ,کرکٹ کو مزید پروموٹ کریں, حمزہ مجید

کوشش کریں گے کہ ٹیم خریدیں ,کرکٹ کو مزید پروموٹ کریں, حمزہ مجید

پی ایس ایل کی فرنچائز کے لئے بڈ کر رہے ہیں میں پاکستان کی اکانومی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے آسٹریلیا سے آیا ہوں

تین کالم

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پی ایس ایل ٹیم کےلئے بڈ میں شامل حمزہ مجید کا کہنا ہے کہ کوشش کریں گے کہ ٹیم خریدیں ,کرکٹ کو مزید پروموٹ کریں سجال آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی فرنچائز کے لئے بڈ کر رہے ہیں میں پاکستان کی اکانومی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے آسٹریلیا سے آیا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم پوری کوشش کریں گے کہ ٹیم ون کریں اگر کامیاب نہ ہو سکے تو سپورٹس کا پیشن جاری رہیں گے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ
میں آسٹریلیا اور انگلیںڈ میں پہلے سپورٹس سرگرمیاں کرتا رہا ہوں ۔ ،ہم کوشش کریں گے کہ پیش کئے گئے تمام شہروں میں ٹیلنٹ ہنٹ کریں۔ انھوں نے کہا کہ میں پنجاب سے ہوں۔ کوشش ہو گی کہ جیت کر پنجاب میں سے ہی فیصل آباد یا سیالکوٹ کا نام چنیں گے۔حمزہ مجید کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھاکہ ہم کسی کنسورشیئم کے ساتھ نہیں بلکہ انفرادی طور پر بڈ کر رہے ہیں
میں پہلے لاہور قلندر کو فالو کرتا تھا۔ ہم بھی کوشش کریں گے کہ نیا ٹیلنٹ اسامنے لے کر آئیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری ایکسپرٹ ٹیم ڈیڑھ ماہ سے کوشش کر رہے ہیں۔ ہم ٹیم جیت کر اسے پروفیشنل انداز سے چلائیں گے۔ ہماری کوشش ہو گی کہ پاکستانی کوچز رکھیں

جواب دیں

Back to top button