تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

خالدہ ضیا کی آخری رسومات آج، سکیورٹی کے سخت انتظامات

بنگلہ دیش کی پہلی خاتون وزیراعظم بیگم خالدہ ضیا کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی۔ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ خالدہ ضیا کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

بدھ کی صبح ان کی لاش ڈھاکہ کے ایور کیئر ہسپتال سے بنگلہ دیش کے پرچم میں لپیٹ کر ان کے گھر لے جائی گئی جہاں آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد انھیں ان کے شوہر سابق صدر ضیاء الرحمان کی قبر کے پاس سپرد خاک کیا جائے گا۔

خالدہ ضیا کی نماز جنازہ کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ سکیورٹی خدشات کے باعث خالدہ ضیا کے شوہر ضیاء الرحمان کی قبر کے اردگرد کسی بھی عام فرد کو داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

80 سال کی عمر میں وفات پانے والی خالدہ ضیا گذشتہ کئی عرصے سے علیل تھیں۔

ان کی جنازہ آج بدھ کی سہ پہر پارلیمنٹ ہاؤس میں ادا کی جائے گی۔ خالدہ ضیا کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے ملک کے مختلف حصوں سے لوگ جوق در جوق آ رہے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button