تازہ ترینخبریںسپورٹسپاکستان

پاکستان کے محمد مصطفی نے سکاٹس جونیر انڈر 13سکواش چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان کے محمد مصطفیٰ نے اسکاٹش جونیئر 2025 کے انڈر 13 فائنل میں ہانگ کانگ کے سیکنڈ سیڈ کھلاڑی نکولس من سوہ کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ محمد مصطفیٰ نے پورے ٹورنامنٹ میں ایک بھی گیم نہیں ہارا اور نہایت پراعتماد اور فیصلہ کن انداز میں یہ اعزاز حاصل کیا۔

دوسری جانب پاکستان کے سہیل عدنان نے انڈر 15 کیٹیگری میں چین کے یوان شی لیو کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔ سہیل عدنان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور پورے ٹورنامنٹ میں ایک بھی گیم ہارے بغیر فتح اپنے نام کی۔

جواب دیں

Back to top button