تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

پی ایف ایف کانگرس ملتوی،خیبرپختونخواہ انتحابات تعطل کا شکار

 

لاہور:(محمد اخلاق اسلم)مبینہ مداخلت کے باعث پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی کانگریس میٹنگ ملتوی کر دی گئی، جس کے نتیجے میں خیبر پختونخوا کی پی ایف ایف ایگزیکٹو کمیٹی کی دو نشستوں پر انتخابات مزید تاخیر کا شکار ہو گئے.

ذرائع کے مطابق پی ایف ایف کانگریس کا اجلاس اتوار، 28 دسمبر 2025 کو لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا، جس میں پنجاب، سندھ، ریفریز ایسوسی ایشن، خواتین کانگریس اراکین اور ویمن کلبز کے نمائندوں سمیت 12 اراکین شریک تھے۔ اجلاس کا مقصد خیبر پختونخوا کی دو نشستوں پر ایگزیکٹو کمیٹی کے انتخابات کرانا تھا، تاہم حاضر کانگرس اراکین کے سنگین الزامات و اعتراضات کے باعث اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔

جواب دیں

Back to top button