
سابق ڈی جی ISI فیض حمید نے سزا کیخلاف اپیل دائر کردی۔
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے وکیل میاں علی اشفاق نے تصدیق کی کہ فوجی عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا کے خلاف اپیل دائر کر دی گئی ہے،تاہم اس کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔
پاکستان آرمی ایکٹ کی دفعہ 133بی کے تحت سزا اور فیصلہ سنائے جانے کے بعد انہیں فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کیلئے 40 دن کی مہلت حاصل تھی۔







