تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

القسام بریگیڈ نے ابوعبیدہ کی شہادت کی تصدیق کردی

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے ترجمان ابوعبیدہ کی شہادت کی تصدیق کردی۔

 

فلسطینی تنظیم حماس نے تصدیق کی ہے کہ اس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ اور غزہ میں تنظیم کے سربراہ محمد سنوار رواں برس اسرائیل کے ساتھ جاری جنگ کے دوران شہید ہو گئے۔

 

ترجمان کے مطابق اسرائیلی فوج نے اگست میں غزہ میں بمباری کرکے ابوعبیدہ کو زخمی کردیا تھا اور وہ دوران علاج زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

 

بیان میں یہ بھی تصدیق کی گئی کہ رَفَح بریگیڈ کے سربراہ محمد شبانہ، اور تنظیم کے دو دیگر رہنما، حکام العیسیٰ اور رائد سعد بھی شہید ہوگئے ہیں۔ حماس نے ان شہادتوں کو اسرائیلی فوجی کارروائیوں کا نتیجہ قرار دیا ہے

 

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے مئی میں دعویٰ کیا تھا کہ اس نے محمد سنوار کو قتل کر دیا ہے، جو سابق حماس رہنما یحییٰ سنوار کے چھوٹے بھائی تھے۔ تین ماہ بعد اسرائیل نے ابو عبیدہ کے مارے جانے کا بھی اعلان کیا تھا

 

ابو عبیدہ کا آخری بیان ستمبر کے اوائل میں سامنے آیا تھا، جب اسرائیل نے غزہ شہر میں نئی فوجی کارروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے علاقے کو جنگی زون قرار دیا اور بڑے پیمانے پر رہائشی عمارتیں تباہ ہوئیں، جس کے باعث فلسطینیوں کی بڑے پیمانے پر نقل مکانی ہوئی۔

جواب دیں

Back to top button