تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

ایک امریکی ڈالر 14 لاکھ 50 ہزار ایرانی ریال کا ، ایران میں احتجاج

تہران کے کئی اہم مراکز، بشمول گرینڈ بازار، میں کاروباری حضرات اور دکانداروں نے غیر ملکی کرنسی کے نرخوں میں اچانک اضافے کے خلاف اتوار کے روز احتجاج کیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق تاجروں نے شکایت کی ہے کہ حالیہ دنوں میں ’شدید زرِ مبادلہ کے اُتار چڑھاؤ اور قیمتوں میں عدم استحکام‘ نے کاروبار کو مشکل بنا دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بار بار بڑھتے ہوئے ریٹ کے باعث اشیا کی قیمتوں کا تعین یا لین دین کی تکمیل ممکن نہیں رہی، جس سے خریدار اور فروخت کنندگان کے درمیان اعتماد متاثر ہوا ہے۔

اتوار کے روز مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت 14 لاکھ 50 ہزار ریال تک جا پہنچی، جو بعد میں کچھ کم ہو کر تقریباً 14 لاکھ 30 ہزار ریال پر آ گئی۔

یہ احتجاج ایسے وقت میں ہوا جب صدر مسعود پزشکیان نے پارلیمان میں آئندہ مالی سال، مارچ 2026 سے شروع ہونے والے بجٹ کا دفاع کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بجٹ کا مقصد اخراجات کم کرنا اور عوامی فلاح کو بہتر بنانا ہے۔

جواب دیں

Back to top button