تازہ ترینجرم کہانیخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

قاتل کون؟ اور عین کرسمس پر ہی قتل کیوں؟ پادری قتل کیس میں حیران کن انکشافات

گجرانوالہ میں پادری کے قتل کے مقدمے کا ڈراپ سین ہو گیا ہے، جہاں پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ اس واردات کی ماسٹر مائنڈ مقتول کی اہلیہ اور اس کا قریبی آشنا تھے۔ پولیس کے مطابق 5 دسمبر کو پادری کامران ناز کو ان کے گھر کی دہلیز پر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔ واقعے کے بعد تفتیش کے دوران پولیس نے خیبرپختونخوا سے اجرتی قاتلوں کو گرفتار کیا، جنہوں نے دورانِ تفتیش اہم انکشافات کیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی اہلیہ سلمینہ کا نجم الثاقب نامی شخص سے قریبی رابطہ تھا، اور دونوں نے مل کر پادری کامران ناز کے قتل کی منصوبہ بندی کی۔ منصوبے کے تحت شوٹرز کو 33 لاکھ روپے دیے گئے۔ پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے شوٹرز میں سے دو ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے، جب کہ دیگر ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق سلمینہ ایک این جی او میں سرگرم تھی اور نجم الثاقب کے ساتھ بیرونِ ملک جانے کا منصوبہ بنا رہی تھی۔ دونوں نے مبینہ طور پر یہ منصوبہ بنایا کہ کرسمس کے قریب قتل کیا جائے تاکہ معاملہ بین الاقوامی سطح پر توجہ حاصل کرے اور انہیں بیرونِ ملک بلائے جانے کی راہ ہموار ہو سکے۔

سول لائن پولیس نے سی پی او گجرانوالہ کی قیادت میں کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جب کہ سہولت کاروں کے خلاف بھی تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

Back to top button