تازہ ترینجرم کہانیخبریںپاکستان

سفاک شوہر نے بیوی سمیت اپنی بیٹی کو بھی زندہ جلا دیا

بھارت میں شوہر نے بیوی پر شک کرتے ہوئے اسے بچوں کے سامنے زندہ جلا دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حیدرآباد دکن میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں وینکٹیش نامی شخص نے بچوں کے سامنے اپنی بیوی تروینی کو آگ لگا دی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وینکٹیش اور تروینی نے پسند کی شادی کی تھی اور جوڑے کے 2 بچے بھی ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وینکٹیش اپنی بیوی پر شک کرتا تھا جس کی وجہ سے آئے روز دونوں کے درمیان جھگڑا رہتا تھا، جھگڑوں سے تنگ بیوی اپنے والدین کے گھر چلی گئی، جس پر وینکٹیش اسے منا کر گھر واپس لایا تھا۔

تاہم کچھ دنوں بعد دونوں کے درمیان دوبارہ جھگڑا ہوا اور اس بار لڑائی اس قدر بڑھ گئی کہ وینکٹیش نے بیوی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی اس دوران وینکٹیش کی بیٹی نے اپنی ماں کو بچانے کی کوشش کی تو ظالم باپ نے بیٹی کو بھی آگ میں پھینک دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گھر میں ہونے والی چیخ و پکار پر پڑوسی جمع ہوگئے اور پھر ماں بیٹی کو اسپتال منتقل کیا، لیکن بدقسمتی سے تروینی جھلسنے کی وجہ سے موقع پر ہی دم توڑ گئی تھی جبکہ بیٹی زخمی ہوئی جسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

جواب دیں

Back to top button