تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

’’بند کرو، بند کرو اسے‘‘ لائیو شو کے دوران نامعلوم شخص نے احسن اقبال کی ویڈیو کال بند کروا دی

نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے معروف اینکر وسیم بادامی کے پروگرام کی براہِ راست نشریات کے دوران اُس وقت غیر معمولی صورتحال پیدا ہوگئی جب وفاقی وزیر احسن اقبال کی ویڈیو کال اچانک منقطع ہوگئی۔ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب وہ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات سے متعلق گفتگو کر رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال وسیم بادامی کے لائیو پروگرام میں بذریعہ ویڈیو کال شریک تھے۔ پروگرام کے دوران رات 11 بج کر 16 منٹ پر اچانک ایک نامعلوم شخص وہاں آیا، جسے احسن اقبال نے گفتگو کے دوران نظریں اٹھا کر دیکھا۔

اگلے ہی لمحے اس شخص کی آواز سنائی دی، جس نے کہا: ’’بند کرو، بند کرو اسے۔‘‘ اسی دوران اس نے موبائل فون پر جھپٹنے کی کوشش کی، تاہم احسن اقبال نے ہڑبڑاہٹ میں موبائل فون اٹھایا جس کے نتیجے میں ویڈیو کال منقطع ہوگئی۔

اس اچانک واقعے پر پروگرام کے میزبان وسیم بادامی بھی پریشان نظر آئے اور انہوں نے سوال کیا کہ آیا احسن اقبال اپنے گھر سے پروگرام میں شریک تھے۔ انہوں نے اپنی ٹیم کو معاملے کی تفصیلات معلوم کرنے کی ہدایت دی، جس کے بعد پروگرام کو وقفے کے لیے روک دیا گیا۔

جواب دیں

Back to top button