تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

امریکہ نے نائجیریا میں داعش کے شدت پسندوں کے خلاف ’بھرپور حملہ‘ کیا ہے ، صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمال مغربی نائجیریا میں شدت پسند تنظیم نام نہاد دولت اسلامیہ (آئی ایس) کے خلاف ’بھرپور‘ اور مہلک حملے‘ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر کہا ہے کہ نائجیریا میں یہ گروہ زیادہ تر بے گناہ مسیحیوں کو نشانہ بنا کر بے رحمی سے قتل کر رہا ہے۔

صدرٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکی فوج نے ’کئی بہترین حملے‘ کیے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ امریکی افواج نے ’متعدد کامیاب حملے‘ کیے لیکن انھوں نے اس ضمن میں کوئی اضافی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

دوسری جانب امریکی افریقہ کمانڈ (افریکوم) نے بھی اپنے بیان میں تصدیق کی کہ حملہ نائجیریا کو اعتماد میں لیتے ہوئے صوبہ سوکوتو میں کیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button