تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

شاعرہ پروین شاکر کو ہم سے بچھڑے آج 31 سال گزر گئے

اردو کی ممتاز شاعرہ پروین شاکر کو ہم سے بچھڑے آج 31 سال گزر گئے۔

شاعرہ پروین شاکر 24 دسمبر 1994 کو اسلام آباد میں ایک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوئیں، اس وقت ان کی عمر صرف 42 سال اور 24 دن تھی۔

جامعہ کراچی سے انگریزی ادب اور لسانیات میں تعلیم حاصل کرنے والی پروین شاکر نے 1982 میں مقابلے کا امتحان پاس کرکے سول سروس میں شمولیت اختیار کی۔

پروین شاکر محکمہ کسٹمز میں کلکٹر بنیں۔ اس عہدے سے ترقی کرتے ہوئے پرنسپل سیکریٹری اور پھر سی۔ آر۔ بی۔آر اسلام آباد میں مقرر ہوئیں۔

دوران تعلیم ہی 1976 میں ان کا پہلا شعری مجموعہ ’خوشبو‘ شائع ہوا تو پروین کی مقامی ہی نہیں عالمی سطح پر پذیرائی اور شناسائی میں اضافہ ہوا۔

پروین شاکر کی ازدواجی زندگی تو کامیاب نہ رہی مگر شاعری ان کی ایسی پہچان بنی کہ ٹریفک حادثے نے بھی آج تک انہیں مرنے نہیں دیا۔

جواب دیں

Back to top button