تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

تہران میں طالبان حکومت مخالف سابق افغان سکیورٹی کمانڈر قتل

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکرام الدین سری کو تہران کی ولی عصر اسٹریٹ پر اپنے دفتر سے نکلتے وقت گولی ماری گئی، انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

اکرام الدین سری افغانستان کی سابق حکومت کے دور میں سکیورٹی کمانڈر تھے اور صوبہ تخار اور بغلان کے پولیس سربراہ رہ چکے ہیں۔

اکرام الدین سری طالبان کے سخت ناقد سمجھے جاتے تھے۔ حکومت کے خاتمے کے بعد وہ طالبان کے خلاف آواز بلند کرتے رہے۔ افغان طالبان حکومت کے بعد اکرام الدین نے ایران میں پناہ لے لی تھی۔

ایران حکام نے اکرام الدین پر حملے کو ٹارگٹڈ قرار دے کر تحقیقات کا آغاز کردیا

جواب دیں

Back to top button