تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

یو اے ای کے صدر سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ، اسلام آباد میں عام تعطیل کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان آج سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔

معزز مہمان کی صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سمیت اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یو اے ای کے صدر کا دورہ دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور ترقی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

صدر متحدہ عرب امارات کے دورہ پاکستان کے تناظر میں اسلام آباد میں تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔ اسلام آباد کی حدود میں واقع پاکستان سیکرٹریٹ اور تمام وفاقی ادارے بند رہیں گے۔

سینیٹ سیکرٹریٹ اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ بھی آج بند رہیں گے۔

جواب دیں

Back to top button