تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا 149 واں یوم پیدائش، وزیراعظم سمیت دیگر رہنماؤں کی بابائے قوم کو خراجِ عقیدت

بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا 149 واں یوم پیدائش آج انتہائی عقیدت و احترام اور ملی جوش و خروش سے منایا جارہا ہے اور اس موقع پر آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے۔

 

بانی پاکستان کے یوم پیدائش کے موقع پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی میجر جنرل افتخار حسین چوہدری(ہلال امتیاز) تھے، اس موقع پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے مزار قائد پر سلامی دی گئی جب کہ پاک فوج کے کیڈٹس نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

 

بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر آج دن بھر سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر تقاریب منعقد ہوں گی جس میں بابائے قوم کی مسلمانان ہند اور پاکستان کے قیام کیلئے کی جانے والی انتھک اور ناقابل فراموش خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

 

وزیراعظم شہبازشریف نے قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کیا، انہوں نے بابائے قوم کے یوم پیدائش پر اپنےپیغام میں کہا کہ قائداعظم نے بلاتفریق رنگ ونسل، مذہبی ہم آہنگی، معاشرتی رواداری اور انصاف جیسےرہنما اصولوں کا درس دیا۔

 

افواج پاکستان، آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈمارشل عاصم منیر نے بھی بابائے قوم کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

 

افواج پاکستان نے قائدِ اعظم کے مضبوط، خودمختار، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن سے اپنی غیر متزلزل وابستگی اور قومی استحکام، امن اور ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا

جواب دیں

Back to top button