
وزیراعظم نے بابائے قوم کے یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں کہا کہ قائداعظم نے بلاتفریق رنگ ونسل، مذہبی ہم آہنگی، معاشرتی رواداری اور انصاف جیسےرہنما اصولوں کا درس دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قائداعظم کے سنہری اصول ایمان، اتحاد، تنظیم درخشاں قومی مستقبل کی ضمانت ہیں۔ ہر سال قائد اعظم کا یوم پیدائش پوری قوم کیلئے تجدید عہد کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کی سیاسی بصیرت نے قیام پاکستان اور مسلمانان برصغیر کے سیاسی مستقبل میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے تاریخ کا دھارا موڑ کر مملکت خداداد کے قیام کو ممکن بنایا، قائد اعظم نے مسلمانوں کیلئے ایک آزاد، خودمختار فلاحی ریاست کے عزم کیلئے بھرپور جدوجہد کی۔







