
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سندھ پولیس اور رینجرز نے ایک مشترکہ کارروائی میں بھتہ خوری ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
سندھ رینجرز کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی کے علاقے گارڈن میں رینجرز اور سندھ پولیس کے خصوصی یونٹ نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ آپریشن کیا اور بھتہ خور گینگ سے وابستہ دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے بھتے کی پرچیاں، موبائل فون اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران ملزمان نے بتایا کہ وہ مختلف کاروباری حضرات کو بھتے کی پرچیاں دیتے اور فائرنگ کر کے انھیں ڈراتے دھمکاتے







