تازہ ترینخبریںدنیاسپورٹسسیاسیاتپاکستان

ایشیز میں شکست اور کھلاڑیوں کی شراب نوشی کا معاملہ، بین اسٹوکس سامنے آگے

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس ایشیز سیریز کے پہلے 3 ٹیسٹ میچوں میں شکست اور کھلاڑیں کی حد سے زیادہ شراب نوشی کی شکایات پر ہونے والی تنقید پر کھلاڑیوں کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے۔

بین اسٹوکس نے موجودہ صورتحال میں کھلاڑیوں کی مینٹل ہیلتھ کو بڑی ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو رپورٹس اور باتیں گردش کر رہی ہیں، ان سب میں میری سب سے بڑی فکر میرے کھلاڑی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کو کیسے سنبھالنا ہے یہ میرے لیے اہم ہے، ٹیم میں موجود ہر فرد اور خاص طور پر کچھ کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود اس وقت میری اولین ترجیح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے ذاتی تجربہ ہے کہ اس طرح کے معاملات لوگوں کو کیسے متاثر کر سکتے ہیں، بطور انگلینڈ کپتان میرا کام اپنے کھلاڑیوں کو ہر ممکن حد تک تحفظ فراہم کرنا ہے۔

بین اسٹوکس نے کہا کہ میں ہمیشہ اپنے کھلاڑیوں کا دفاع کروں گا اور اس وقت یہی میری سب سے بڑی ذمہ داری ہے، جب آپ سیریز ہار چکے ہوں تو آپ کی ہر بات، ہر کام کی اسکروٹنی ہوتی ہے اور یہ اچھا بھی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب آپ بڑی سیریز میں 3 میچ ہار جائیں تو آپ کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کو واقعی کچھ نہیں بچتا۔

جواب دیں

Back to top button