تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

اسلام آباد دھماکہ: حملے سے قبل افغان سوشل میڈیا پوسٹس سامنے آگئیں

اسلام آباد دھماکے سے قبل افغانستان سے کی جانے والی سوشل میڈیا پوسٹس سامنے آگئیں۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا 12 بجکر 45 منٹ پر ہوا جبکہ افغانستان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر صبح سویرے سے اس کی بازگشت سنی گئی۔

 

ذرائع کے مطابق 6 بجکر 45 منٹ پر افغان طالبان سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر "Coming soon Islamabad” جیسے ٹوئٹس دیکھے گئے۔

 

اِسی طرح کے دھمکی آمیز پیغامات افغان ملٹری پریڈ کے موقع پر بھی کیے گئے، جس میں لاہور پر افغان جھنڈا لہرانے اور اسلام آباد کو جلانے کی باتیں کی گئیں۔

جواب دیں

Back to top button