Column

سنگ ریزے

سنگ ریزے
شہر خواب ۔۔۔
صفدر علی حیدری
۔۔۔1. سکون کی تلاش اور بے سکونیسکون کی تلاش میں سارا دن بے سکون رہتا ہوں۔2. کایا پلٹ اکثر دیکھا ہے کہ بچے جب نادان ہوتے تو جوتے الٹے پہنتے ہیں لیکن پاں سیدھا رکھتے ہیں۔جب سمجھدار ہو جائیں تو یہ ترتیب الٹ جاتی ہے: اب وہ جوتے سیدھے پہنتے ہیں قدم الٹے رکھتے ہیں۔3. جاننا اور ماننامیں اسے جانتا کم ہوں، مانتا زیادہ ہوں۔4. سننے اور بولنے کی حکمتہمارے کان دو ہیں اور زبان ایک؛ سو سنو زیادہ اور بولو کم۔5. دولت اور زندگیدولت اور انسانی زندگی میں ایک قدر مشترک ہے: دونوں آہستہ آہستہ خرچ ہوتے رہتے ہیں اور ختم ہونے کا پتہ ہی نہیں چلتا۔6. محبت اور نفرتکسی سے نفرت کرنا ہو تو جواز کی ضرورت پڑتی ہے، مگر محبت تو کسی جواز کی محتاج نہیں ہوتی، وہ تو اپنا جواز خود ہوتی ہے۔7. منافقت کی خوبیواحد خوبی: منافقت میں اچھی بات یہ ہے کہ یہ چھپی نہیں رہتی۔8. رد عملاس نے مجھے رکھ کر بھلا دیا، پھر میں نے بھی اسے بھلا کر رکھ دیا۔9. تخریب اور تعمیربچپن میں ریت کے گھروندے بناتے تھے اور پھر انھیں توڑ دیا کرتے تھے۔بڑے ہوئے تو پتہ چلا گھر بنوانا دنیا کا مشکل ترین کام ہے، ہاں البتہ اسے توڑنا آج بھی بچوں کا کھیل ہے۔10. وقت وقت کسی کو عیاں کر دیتا ہے، تو کسی کو عریاں۔11. قلب کی صفائیدل اگر بے غبار ہو جائے، دل صاف ہو تو سب صاف نظر آتا ہے۔ بس صاف نظر آتا ہے۔ صرف صاف نظر آتا ہے۔۔۔۔12 گولائیلہجے نوکیلے ہوتے ہیں ، انھیں گول کر لیا کرو ۔۔۔۔دفاع بحث میں جملہ ضائع کر دو ، بندہ بچا لو 14. موت کا ذائقہہر ذی روح نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے۔جو چکھ لیتا ہے بتا نہیں سکتا۔ جس نے چکھا نہیں وہ کچھ کہہ نہیں سکتا۔اس کا ذائقہ کچھ بھی ہو اسے میٹھا کیا جا سکتا ہے اگر زبان کو شیریں کر لیا جائے۔15. قرب اور کربکسی کو قرب کا کرب چین نہیں لینے دیتا اور کسی کو یہ کرب بے قرار کیے دیتا ہے کہ اسے قرب ملا کیوں نہیں۔16. مسائل کی جڑیںہمارے اکثر مسائل کی جڑیں ہماری زبان کی نوک سے جڑی ہوتی ہیں۔17. مشکل مشکل میں وقت کٹتا نہیں، کاٹنے کو دوڑتا ہے۔18. انجام چور کو مال کھاتا نہ دیکھو، مار کھاتا دیکھو۔19. معجزہ کچھ ہونا معجزہ نہیں، کچھ نہ ہونا معجزہ ہے۔20. زندگی کی دوڑدوڑ میں آگے نکل جانے والے، زندگی کی دوڑ میں اکثر پیچھے رہ جاتے ہیں۔21. خواب، قدم اور استقامتآپ کا خواب بڑا ہو، آپ کا ذہن، آپ کا دل، آپ کا ظرف، آپ کا حوصلہ، آپ کی ہمت بھی، مگر آپ کا قدم چھوٹا ہو، مسلسل ہو، متواتر ہو۔22. پہچانہماری پہچان نہ ہمارا علم ہے نہ نوکری ہے نہ کوئی چیز، ہماری پہچان تو بس وہ ایک جملہ جو نام کے کوئی جڑ کر یاداشت میں محفوظ ہو جاتا ہے:چور ہے، کھوٹا ہے، جھوٹا ہے، بے وقوف ہے، احمق ہے، چالاک ہے، میٹھی چھری ہے۔23. آزمائشجو مصیبت تمھیں خدا کے قریب کر دے وہ آزمائش ہے، اور جو خدا سے دور کر دے وہ ہاتھوں کی کمائی ہے۔24. صاحب حالجو صاحب حال نہ ہو اس کا حال دیکھنے والا ہوتا ہے۔25. جھکنا اور وقتانسان کا جھکنا طے ہے، خود نہ جھکے تو وقت جھکا دیتا ہے۔26. انسان اور خداانسان جھکنے پہ آئے تو پتھر کے آگے سے بھی آتا ہے اور جٹ جانے کے بارے میں پہ آئے تو خدا کے آگے ضرور سے تن کر کھڑا ہو جاتا ہے۔27. گھرول اور خواہشاتاگر انسان گھرول کرنے پر آئے تو پتھر کے آگے جھگ جاتا ہے، اپنے خواہشوں کے آگے جھگ جاتا ہے اور گھرول کرنے پر آئے تو خدا کے آگے گھڑ کر کھڑا ہو جاتا ہے۔۔۔۔28 تعریف اور تنقید "جو لوگ دوسروں کی خامیوں پر تنقید کرتے ہیں، اکثر خود انہی خامیوں میں مبتلا ہوتے ہیں؛ اور جو اپنی تعریف میں محو رہتے ہیں، ان میں وہ خوبی ناپید ہوتی ہے۔”۔۔۔۔29 علمجو جان جاتا ہےجان سے جاتا ہے۔۔۔30 زندگیزندگی خارجی کشمش نہیں انسان کے داخلی تجربے کا نام ہے

جواب دیں

Back to top button