تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

کیا واقعی آج پاکستان میں انٹرنیٹ بند ہونے والا ہے؟ حقیقت کیا ہے؟

اسلام آباد: سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ آج پاکستان میں انٹرنیٹ بند ہونے والا ہے، تاہم حقائق کچھ مختلف ہیں۔

پی ٹی سی ایل گروپ کے مطابق بین الاقوامی کیبل نیٹ ورک میں مرمت کا عمل شروع کیا جا رہا ہے، جس کے باعث انٹرنیٹ کی رفتار سست یا جزوی طور پر متاثر ہو سکتی ہے، مگر مکمل بندش کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

 

ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق یہ مرمت ضروری تکنیکی کام کا حصہ ہے جس کا مقصد انٹرنیٹ سروس کو مزید مستحکم اور مؤثر بنانا ہے۔ بین الاقوامی کیبل کنسورشیم نے بتایا کہ سمندر میں بچھائی گئی کیبل کے ایک اہم رپیٹر کی مرمت آج 14 اکتوبر کو صبح 11 بجے سے شروع ہوگی، جو تقریباً 18 گھنٹے تک جاری رہے گی۔

 

اس دوران کچھ علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی یا جزوی تعطل ممکن ہے، لیکن ملک بھر میں انٹرنیٹ مکمل طور پر بند نہیں ہوگا۔

 

پی ٹی سی ایل گروپ نے کہا کہ یہ تکنیکی عمل انٹرنیٹ نیٹ ورک کی بہتری کے لیے ضروری ہے اور صارفین سے عارضی تکلیف پر معذرت بھی کی ہے۔

ادارے کے مطابق جیسے ہی مرمتی کام مکمل ہوگا، سروس فوری طور پر بحال کر دی جائے گی اور انٹرنیٹ کی رفتار معمول پر آ جائے گی۔

جواب دیں

Back to top button