تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف کے تعریفی ریمارکس پر ٹرمپ نہال

شرم الشیخ میں غزہ امن سربراہ اجلاس کے دوران ایک تاریخی موقع اس وقت پیش آیا جب وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو “امن کا علم بردار” قرار دیتے ہوئے نوبیل انعام کے لیے نامزدی کے بارے میں بات کی۔

 

غزہ جنگ بندی معاہدے پر مصر، ترکیہ، قطر اور امریکا کے دستخط کے بعد ہونے والی پریس کانفرنس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا “آج غزہ کے لیے ایک تاریخی دن ہے۔ صدر ٹرمپ نے جنوبی ایشیا میں امن قائم کر کے لاکھوں جانیں بچائیں۔ وہ دنیا کے سب سے زیادہ نوبیل انعام کے مستحق رہنما ہیں۔”

 

شہباز شریف کے اس بیان پر صدر ٹرمپ خوشی سے مسکرا اٹھے، گرمجوشی سے مصافحہ کرتے ہوئے مائیک پر بولے:

“میں نے اس کی توقع نہیں کی تھی!”

 

پریس کانفرنس کے شرکاء کے سامنے انہوں نے ہنستے ہوئے کہا:

“چلو اب گھر چلیں، اب میرے پاس کہنے کو کچھ نہیں بچا!”

 

بعد ازاں ٹرمپ نے شہباز شریف کی تعریف کرتے ہوئے کہا “شکریہ، آپ نے بہت اچھے انداز میں گفتگو کی۔”

 

اس سے قبل اسی اجلاس میں امریکی صدر نے پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اپنا “فیورٹ فیلڈ مارشل” قرار دیا تھا، جسے مبصرین نے پاک–امریکہ تعلقات میں ایک سفارتی خوشگواری کی علامت قرار دیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button