تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

حامد میر کے قتل کرنے کی ناکام منصوبہ بندی ، حامد میر کو اطلاع کس نے دی ؟

معروف صحافی حامد میر نے ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں ایک انتہائی سنجیدہ راز فاش کر دیا ۔

 

انہوں نے ایک نجی چینل وی نیوز کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پتہ چلا کہ لاہور سے اسلام آباد موٹر وے پر ایک ایکسیڈنٹ میں مجھے قتل کرنے کے لئے کنسٹرکشن کمپنی سے ٹرک لیاجارہا ہے، کمپنی کے مالک کو پتہ چلا تو اس نے مجھے پہلے ہی بتا دیا تھا۔

 

وی نیوز کے پوڈ کاسٹ میں بات چیت کرتے ہوئے حامد میر نے مزید انکشاف کیا کہ اس وقت کے ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے مجھ سے سرینا ہوٹل میں ملاقات کی اور معذرت کرتے ہوئے مجھے قائل کرنے کی کوشش کی کہ جنرل پرویز مشرف کے ٹرائل اور لا پتہ افراد کے معاملے سے آپ پیچھے ہٹ جائیں ورنہ اچھا نہیں ہوگا۔

 

اس دوران مجھے یہ بھی پتہ چلا کہ ایک کنسٹرکشن کمپنی سے مجھے ایکسیڈنٹ میں مارنے کے لیے ٹرک لیا جارہاہے۔

جواب دیں

Back to top button