Column

بنیان مرصوص سے معرکہ حق تک کا سفر۔ ایک آزاد ریاست کا وجود برقرار

بنیان مرصوص سے معرکہ حق تک کا سفر۔ ایک آزاد ریاست کا وجود برقرار
تحریر :اشفاق احمد قاضی

کافر ہے تو شمشیر پہ کرتا ہے بھروسہ
مومن ہے تو بے تیغ بھی لڑتا ہے سپاہی
معرکہ حق کی عظیم الشان فتح، بری فوج اور پاک فضائیہ نے اللہ تبارک و تعالیٰ کی مدد اور بحری فوج کی مکمل مدد، انتھک محنت ، خلوص، جذبہ ایمانی کی حقیقی سچائی اور ہر لمحہ قدرت کی نچھاور ہوتی رحمتوں سے ہوئی۔ ہم سب کو قدرت کا شکر ادا کرنا نصیب ہوا۔ یہ کامیابی وزیراعظم شہباز شریف کا بری فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر اور بحری فوج کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف پر اعتماد اور ان کی دن رات محنت کا نتیجہ ہے۔ دنیا نے پاکستان کو ترقی پذیر ممالک کی فہرست میں شامل کرتے ہوئے یہ گمان کیا ہوا تھا کہ یہاں جہالت ، غربت اور محرومی کا دور دورہ ہے۔ مگر 10مئی 2025ء نے یکدم کائنات کو حیرت کی وادی میں دھکیل دیا۔ ہمارے عظیم محسن اور قوم کے تاریخی ہیروز کا نام کتابوں میں سنہری حروف میں لکھا جا چکا ہے۔ پوری قوم کے مرکزی ہیرو جنرل عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر اور ایڈمرل نوید اشرف، جن کی قیادت میں افواج پاکستان کے تمام ساتھیوں نے دن رات ملک و قوم کے لے محنت مشقت کرتے ہوئے کامیابی سے ہمکنار کیا۔ جن کی ہمت، جرات، تدبر فہم و فراست اور دانشمندی سے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال ہوا۔ جہاں پر جنگی حکمتِ علمی میں جنگی آلات میں جدید ترین میزائل ٹیکنالوجی کا استعمال ممکن ہوا وہیں ہماری افواج کے دیگر ادارے بھی کسی سے پیچھے نہیں ہٹے اور سائبر کی دنیا میں دشمن کو دھول چٹا کر اپنی جدید ترین ٹیکنالوجی میں مہارت کا اعلان کیا۔ جدید ترین تعلیم، علم و فن کی بدولت جذبہ حسینی سے جنگ لڑی۔ کائنات کی جدید ترین تعلیم، علم و فن پر مہارت کی وجہ سے اللہ رب العزت نے ہمارے ہیروز کو آسمانی بلندی پر پہنچایا۔ افواج پاکستان کی تخلیق، تحقیق، چھان بین ، دن رات صبح شام تسلسل سے جاری ہے۔ یہ اللہ تبارک و تعالیٰ کا احسان ہے اور ہماری خوش قسمتی ہے کہ اس قدر مدبر سوچ فکر سے لبریز افسر نصیب ہوئے
مئی کے افواجِ پاکستان کے اقدام نے ثابت کر دیا کہ صرف ٹیکنالوجی کا ہونا ضروری نہیں بلکہ اس کے لے عزم، ہنر، محنت، لگن اور ایمان کا ہونا ضروری ہے۔ دشمن کو 6۔0سے فضائیہ کی شکست دینا جبکہ دشمن دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہو، اس بات کا ضامن ہے کہ ہمارے جوانوں کا ایمان پختہ اور موت پر کامل یقین ہے۔ اللہ تبارک و تعالیٰ ہماری افواج کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ امین۔
افواجِ پاکستان زندہ باد، پاکستان ہمیشہ پائندہ باد۔
بقول اقبالؒ:
نہ تو زمین کے لئے ہے نہ آسمان کے لئے
جہاں ہے تیرے لئے تو نہیں جہاں کے لئے
1947ء کو 14اگست کا دن ہندوستان کے مسلمانوں کیلئے بڑوں کی انتھک محنت بصیرت اعلیٰ، تدبر اور اللہ تعالیٰ کی رحمتوں سے آزادی کے ساتھ طلوع ہوا۔ آج ہر طرف قدرت فطرت کی رحمت مہربانی سے مقدس عبادت گاہوں سے الہامی نور پھیل رہا ہے۔ تعلیم علم کے مرکز، صبح شام مسلمانوں کے دلوں، دماغوں کو روشن منور کرتے ہوئے اپنے مقام مزید بلند کر رہے ہیں۔ معاشی ترقی سے خوشحالی میں بہت بہتری ہوئی۔ دفاع والوں نے ملک و قوم کو ایٹمی طاقت کی صف میں کھڑا کر کے قوم و ملک کو مزید مضبوط کر دیا۔
آج ہماری آزادی، قوم کے عظیم ہیروز اور وطن پر مر مٹنے والوں کی وجہ سے ہے۔ ہماری افواج نے معرکہ حق سے دشمن کے اپنے ہی ملک میں اس کے جنگی جہازوں کو نشانہ بناکر جلایا، میزائلوں کو تباہ کیا۔ ہر شہری گھروں میں چین سکون اور بستر پر آرام سے سوتا ہے۔ ہر طرف امن و سکون، تحفظ ہے۔
جتنی فوج مضبوط ہو گی اتنی قوم کی حفاظت آسان، آزادی لمبی مدت برقرار رہے گی۔ 14اگست کا دن یومِ آزادی کا جشن سبز، سفید کپڑے پہن کر دکان سے بلند آواز پیدا کرنے والے باجے بجا کر موٹر سائیکل کا سلنسر اتار کر روڈ پر تیز چلاتے ہوئے منانے سے بہتر ہے جن شہادتوں سے آزادی برقرار ہے ان کو سلام پیش کیا جائے۔

جواب دیں

Back to top button