تازہ ترینخبریںپاکستان

بلوچ قبائل کا نسلوں پر محیط تنازع چیٹ جی پی ٹی نے حل کردیا

محمد عبد الرحمٰن ارشد :

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک صارف ریحان اللّٰہ

والا نے ایک پوسٹ میں دعویٰ کرتے ہوئے لکھا کہ بلوچستان میں دو فریقین کے درمیان ایک زمین کے متنازع مسئلہ کو مصنوئی ذہانت کے ذریعے حل کیا گیا ہے ، جس فیصلے کو دونوں فریقین نے من وعن قبول بھی کیا اور فیصلے کے بعد دونوں فریقین نے ایک دوسرے کو گلے بھی لگایا ۔
لیکن جہاں پاکستان کی ریسرچ ٹیم نے اس واقعے کی حقیقت کا پردہ چاک کر دیا ہے ، آئیے جانتے ہیں اس معاملے کی حقیقت کیا ہے ؟
صارف کی جانب سے اپلوڈ کرتا معلومات درج ذیل ہیں ۔

‏بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار قبائلی تنازعہ کا فیصلہ "ChatGPT” نے کر دیا! دونوں فریقین نے من و عن تسلیم کر لیا!
خضدار، بلوچستان (خصوصی رپورٹ) — بلوچستان کے قبائلی معاشرے میں صدیوں سے چلے آنے والے روایتی تنازعات، جرگے، سرداروں اور ٹکریوں کی موجودگی میں ایک ایسا ناقابلِ یقین واقعہ پیش آیا ہے جس نے پورے خطے میں ہلچل مچا دی ہے۔
خضدار کے مضافاتی علاقے میں دو قبائل کے درمیان دو سال پرانا زمین کا تنازعہ تھا، جس پر کئی جرگے ناکام ہو چکے تھے، بات بگڑتی جا رہی تھی، اور حالات کشیدگی کی طرف بڑھ رہے تھے۔ اسی دوران علاقے کے چند نوجوانوں نے فیصلہ کیا کہ اس بار معاملہ Artificial Intelligence (AI) کے ذریعے حل کرایا جائے۔
انہوں نے عالمی سطح پر معروف ChatGPT کو دونوں قبائل کے دلائل، زمین کی حدود، تاریخ، گوگل میپس اور سابقہ فیصلوں کی معلومات فراہم کیں۔ حیرت انگیز طور پر، ChatGPT نے ایک متوازن، دلائل پر مبنی اور روایتی بلوچ اقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ تحریر کیا۔
جب یہ فیصلہ دونوں قبائل کے سامنے پیش کیا گیا، تو نہ صرف دونوں نے اسے تسلیم کیا بلکہ ایک دوسرے کو گلے لگا کر صلح کا اعلان کیا۔ گواہوں کا کہنا ہے کہ:
ایسا فیصلہ نہ کبھی کسی جرگے نے دیا، نہ کسی ٹکری نے۔ مکمل غیر جانبدار، منطقی اور عزت دار فیصلہ تھا!”

جب ہماری ریسرچ ٹیم نے اس معاملے کی تفصیلات کو چیٹ جی پی ٹی کے سامنے رکھا تو مصنوعی ذہانت کا کہنا تھا کہ
” یہ خبر دلچسپ ضرور ہے، مگر یہ حقیقت پر مبنی نہیں لگتی بلکہ زیادہ تر فرضی یا مزاحیہ انداز میں لکھی گئی لگتی ہے، جیسا کہ آج کل سوشل میڈیا پر بعض "طنزیہ” یا "تخیلاتی” خبریں وائرل ہوتی ہیں ”

جواب دیں

Back to top button