تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

بھارت میں مسلم، ہندو، اپوزیشن پاکستان کے خلاف مودی حکومت کے ساتھ متحد

نئی دہلی میں کچھ دیر قبل اختتام پذیر ہونے والے آل پارٹیز اجلاس میں انڈیا کی حزب اختلاف کی جماعتوں نے حکومت کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔

پارلیمانی امور کے وزیر کرن ریجیجو کے مطابق وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بدھ کے روز پاکستان اور پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر پر کیے گئے فضائی حملوں سے متعلق اپوزیشن جماعتوں کو بریفنگ دی۔

اس اہم اجلاس میں حزب اختلاف کے رہنماؤں نے اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔

کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی کو بتایا کہ حکومت نے اس اجلاس کے بعض فیصلوں کو قومی سلامتی کے مفاد میں خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیا اس لیے وہ شیئر نہیں کی جا سکتیں تاہم تمام جماعتوں نے کہا ہے کہ ہم حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے بتایا کہ انھوں نے تجویز دی ہے کہ انڈیا کو کالعدم عسکریت پسند گروپ ’دا ریزسٹنس فرنٹ‘ کے خلاف بین الاقوامی سطح پر مہم چلانی چاہیے۔

یاد رہے کہ دی ریزسٹنس فرنٹ وہ عسکریت پسند گروہ ہے جسے دہلی نے گزشتہ ماہ پہلگام میں انڈین سیاحوں پر حملے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button