تازہ ترینخبریںپاکستان

بھارت نے جو کیا اسے حساب چکانا ہوگا٬ خواجہ آصف

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ انڈیا نے بدھ کے روز دو تین بار کچھ شہروں کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی اور ابھی بھی خطرہ ہے کہ انڈیا حملہ کرے گا۔

پاکستان کے نجی چینل جیو ٹی وی میں پروگرام ’آج شاہزایب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ’انڈیا نے دو تین مرتبہ کچھ شہروں کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی، کم از کم ریڈار کے اوپر تاکہ جب ضرورت پڑے تو ان شہروں کو نشانہ بنایا جا سکے۔‘

انھوں نے مزید بتایا کہ اس لیے کچھ شہروں میں لائٹس بند کی گئیں تاکہ حملہ نہ ہو تاہم وزیر دفاع کا یہ کہنا تھا کہ ’ہم اس کے لیے تیار ہیں، یہ حساب ہمیں بھی چکانا ہو گا۔ انڈیا جو کر رہا ہے ہم اسے صرف برداشت نہیں کرتے رہیں گے بلکہ جواب دیں گے۔‘

خواجہ آصف نے کہا کہ ’دو ہفتے قبل جو مسئلہ شروع ہوا، اس کا ابھی اختتام نہیں ہوا۔‘ انھوں نے کہا کہ اگر انڈیا بغیر کسی وجہ اور ثبوت کے کارروائی کر سکتا ہے تو ہم بھی جواب دیں گے۔ پاکستان کو ادھار چکانا چاہیے۔‘

پاکستان کے وزیر دفاع نے یہ بھی کہا ’اگر ہم اب انڈیا کو کوئی جواب دیں گے تو ہمارے پاس اس کے لیے معقول جواز بھی ہے لیکن ہم انڈیا میں شہریوں کو نشانہ نہیں بنائیں گے

جواب دیں

Back to top button