
دنیا کو دہشت گردی کے خلاف برداشت کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے: انڈین وزیر خارجہ
انڈیا کے وزیر خارجہ جے ایس شنکر نے کہا ہے کہ دنیا کو دہشت گردی کے خلاف برداشت کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔
ایکس پر اپنے پیغام میں جے ایس شنکر نے ایک تصویر بھی پوسٹ کی جس پر ’آپریشن سندور‘ کے الفاظ درج ہیں۔
اس تصویر کو ان خواتین کے حوالے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جو پہلگام حملے میں اپنے شوہروں کی ہلاکت کے بعد بیوہ ہو گئی ہیں۔
یاد رہے کہ 22 اپریل کو پہلگام میں حملے کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
انڈین حکومت کا دعویٰ ہے کہ اس نے ’آپریشن سندور‘ کے تحت پہلگام حملے کے بعد پاکستان اور اس کے زیرِ انتظام کشمیر میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا







