
انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے علاقے پلوامہ کے قصبے پام پور میں گرنے والے ایک طیارے کے ملبے کو بلڈوزر کی مدد سے منتقل جا رہا ہے۔
بی بی سی کے مطابق مقامی افراد کے مطابق انھوں نے جیٹ بمباروں کی زوردار آوازوں کے بیچ ایک بڑے دھماکے کی آوار سنی۔
رپورٹ کے مطابق قصبے کے مختلف حصوں میں گرنے والے ایک جہاز کے ٹکروں کو جمع کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ملبے کے معائنے کے لیے انڈین ایئر فورس کی ایک ٹیم بھی جائے وقوعہ پر موجود ہے تاہم حکام کی جانب سے تاحال تصدیق نہیں کی گئی کہ یہ کون سا طیارہ تھا یا کس ملک کا تھا۔
بی بی سی کے نمائندے کا کہنا ہے کہ جس مقام پر طیارہ گرا، اس جگہ کو رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کر دیا گیا ہے اور کسی بھی شخص کو اس مقام تک جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
علاقے کے لوگوں میں خوف پایا جاتا ہے۔ یہ جگہ پلوامہ کے اس مقام سے تھوڑی ہی دوری پر ہے جہاں پر سنہ 2019 میں ایک خودکش حملے میں 40 سے زیادہ انڈین فورسز اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔







