
پاکستان فضائیہ نے پانچ انڈین طیارے مار گرائے ہیں: وزیر دفاع خواجہ آصف
پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بلومبرگ کو دیے گئے انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی فضائیہ نے پانچ انڈین طیارے مار گرائے ہیں جبکہ متعدد یو اے ویز کو بھی تباہ کیا گیا ہے۔
انھوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر دو چیک پوسٹس تباہ کی ہیں اور چند انڈین فوجیوں کو بھی قیدی بنا لیا گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ انڈیا نے پاکستان اور اس کے زیر انتظام کشمیر میں سات مقامات پر حملہ کیا ہے۔ ان کے مطابق انڈیا نے یہ تاثر دیا ہے کہ یہ دہشتگردوں کی پناہ گاہیں تھیں۔ وزیردفاع نے کہا کہ ’میں نے ملکی اور غیرملکی میڈیا کو مدعو کیا ہے کہ وہ ان جگہوں پر خود آ کر جائزہ لیں کہ یہاں کون سی پناہ گاہیں ہیں







