
پاکستانی گولہ باری سے انڈیا کے زیرِانتظام کشمیر میں تین شہری ہلاک، انڈین فوج کا دعویٰ
انڈین نیوز ایجنسی اے این آئی نے انڈین فوج کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ’6 اور 7 مئی کی رات پاکستانی فوج نے لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد کے اُس پار، جموں و کشمیر کے سامنے بلا اشتعال فائرنگ اور توپ خانے سے گولہ باری کی۔‘
انڈین فوج کا دعویٰ ہے کہ ’اس فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں تین شہری ہلاک ہو گئے۔‘
انڈین فوج کا کہنا ہے کہ اس گولہ باری کا جواب دیا جا رہا ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز اور اے ایف پی نے بھی انڈین فوج کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان کی گولہ باری کے نتیجے میں انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں تین انڈین شہری ہلاک ہو گئے ہیں







