Column

مریم نواز کا عزم ، ترقی اور خوشحالی کا سفر

عبدالقدوس ملک

پنجاب میں ایک نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے، جہاں وزیراعلیٰ مریم نواز نے ترقی، خوشحالی، اور عوامی فلاح و بہبود کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہے۔ ان کی قیادت میں پنجاب میں صحت، تعلیم، زراعت، انفراسٹرکچر، توانائی، خواتین کی ترقی، اور سماجی بہبود جیسے اہم شعبوں میں بڑے منصوبے شروع کئے گئے ہیں، جو نہ صرف عوام کی زندگیوں میں بہتری لا رہے ہیں بلکہ ایک جدید اور ترقی یافتہ پنجاب کی بنیاد بھی رکھ رہے ہیں۔ صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات کئے جن میں نواز شریف کینسر اسپتال (لاہور)کینسر کے مریضوں کو مفت اور معیاری علاج فراہم کرنے کے لیے بنایا گیا، تاکہ غریب طبقہ مہنگے علاج کے بوجھ سے بچ سکے۔ کارڈیالوجی اسپتال (سرگودھا) میں دل کے مریضوں کے لیے جدید طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، تاکہ انہیں بڑے شہروں کا رخ نہ کرنا پڑے۔ دیہی اور دور دراز علاقوں میں طبی سہولیات پہنچانے کے لیے موبائل کلینکس متعارف کرائے گئے ہیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طبی امداد کے لیے جدید فیلڈ اسپتالوں کا آغاز کیا گیا ہے۔
سرکاری اسپتالوں اور بنیادی صحت مراکز میں عام بیماریوں کے لیے ادویات مفت فراہم کی جا رہی ہیں اسکے علاوہ تعلیم اور نوجوانوں کے لیے اقدامات کئے جن میں دھی رانی پروگرام طالبات کو مفت تعلیم، اسکالرشپس، اور سفری سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ آئی ٹی کورسز اور لیپ ٹاپ اسکیم جدید دور کے تقاضوں کے مطابق نوجوانوں کو آئی ٹی اور ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔ آسان کاروبار پروگرام کے تحت نوجوانوں کو کم شرح سود پر قرضے اور فنی تربیت دی جا رہی ہے تاکہ وہ خود کفیل بن سکیں۔ مریم نواز نے زراعت اور کسانوں کے لیے بھی تاریخی اقدامات کئے جن میں کسان کارڈ (400 ارب روپے کا منصوبہ) کسانوں کو مالی امداد، سبسڈی، اور آسان قرضے فراہم کئے جا رہے ہیں۔ گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت کسانوں کو رعایتی نرخوں پر جدید ٹریکٹرز دیئے جا رہے ہیں۔ سپر سیڈر مشینری کی فراہمی کے تحت جدید زرعی مشینری فراہم کی جا رہی ہے تاکہ پیداوار میں اضافہ ہو۔ لائیو اسٹاک پروگرام مویشی پالنے کے لیے کسانوں کو مالی امداد، چارہ، اور ویکسین فراہم کی جا رہی ہیں۔
مججاب کے بنیادی ڈھانچے (Infrastructure)کے منصوبے بھی پنجاب حکومت کے مثالی کاموں میں شمار ہوتے جن میں ہزاروں کلومیٹر نئی سڑکوں کی تعمیر شہروں اور دیہات کو جوڑنے کے لیے جدید سڑکیں بنائی جا رہی ہیں۔ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہروں اور دیہات میں صفائی کا نظام جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔ یہ ہی نہیں عوامی فلاحی منصوبوں پر بھی بہت سارا کام مختصر وقت میں سر انجام دیا گیا جس میں اپنی چھت اپنا گھر اسکیم غریب افراد کے لیے گھروں کی تعمیر کے منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔ سستی روٹی سکیم عوام کو کم قیمت پر خوراک فراہم کرنے کے لیے دوبارہ شروع کی گئی ہے۔ رمضان نگہبان پیکیج کے تحت رمضان المبارک میں سستی اشیائے خور و نوش کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ بجلی بلوں میں ریلیف غریب اور متوسط طبقے کے لیے بجلی کے بلوں میں سبسڈی دی جا رہی ہے۔ خواتین اور اقلیتوں کے لیے اقدامات بھی مریم نواز کی کارکردگی کا منہ
بولتا ثبوت ہیں جیسا کہ ویمن ہاسٹلز اور ڈے کیئر سینٹرز میں کام کرنے والی خواتین کے لیے سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ ہمت کارڈ معذور افراد کو خصوصی مراعات اور مالی امداد دی جا رہی ہے۔ مینارٹی کارڈ اقلیتوں کے لیے تعلیمی وظائف، مالی امداد، اور روزگار کے مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں۔ توانائی اور ماحولیات کے حوالے سے بھی بہت سارا کام کیا گیا جس میں الیکٹرک بائیکس مہنگے پیٹرول کے متبادل کے طور پر متعارف کرائی جا رہی ہیں۔ الیکٹرک بسیں ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کے لیے بڑے شہروں میں الیکٹرک بسیں چلائی جا رہی ہیں۔ سولر انرجی پروگرام کے تحت سرکاری عمارتوں، اسکولوں، اور اسپتالوں میں سولر پینلز نصب کئے جا رہے ہیں۔
مریم نواز اور بزدار حکومت کا موازنہ کیا جائے تو عثمان بزدار کے دورِ حکومت میں پنجاب میں گورننس کے فقدان، ترقیاتی منصوبوں کی سست روی، اور بیوروکریسی میں عدم استحکام جیسے مسائل دیکھنے میں آئے۔ اس کے برعکس، مریم نواز کی قیادت میں پنجاب میں ایک متحرک اور فعال طرزِ حکمرانی متعارف کروائی گئی ہے، جہاں فیصلے جلدی کیے جا رہے ہیں اور ان پر تیزی سے عمل درآمد ہو رہا ہے۔ بزدار حکومت میں انتظامی معاملات سست روی کا شکار رہے، جبکہ مریم نواز کے دور میں فوری اور موثر فیصلے لیے جا رہے ہیں۔ بزدار دور میں منصوبے زیادہ تر اعلانات تک محدود رہے، جبکہ مریم نواز نے عملی طور پر ترقیاتی کاموں کا آغاز کر دیا ہے۔ مریم نواز نے عوامی فلاحی منصوبوں کو اولین ترجیح دی، جبکہ بزدار حکومت میں ان پر خاطر خواہ توجہ نہیں دی گئی۔بزدار حکومت میں خواتین کے لیے کوئی بڑا منصوبہ نہیں آیا، جبکہ مریم نواز نے ’’دھی رانی پروگرام‘‘ جیسے اقدامات سے خواتین کی تعلیم اور ترقی پر خاص توجہ دی ہے۔ یہ تمام اقدامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے سفر پر گامزن ہو چکا ہے۔ عوام کو بہتر سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں، کسانوں کو مالی مدد دی جا رہی ہے، خواتین کو بااختیار بنایا جا رہا ہے، اور انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔ اگر یہی رفتار برقرار رہی، تو پنجاب جلد ہی ایک خوشحال اور جدید صوبے کے طور پر ابھرے گا، جہاں ہر شہری کو مساوی مواقع حاصل ہوں گے۔ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب کا مستقبل روشن نظر آ رہا ہے، اور یہ ترقی محض وعدے نہیں بلکہ عملی اقدامات پر مبنی ہے۔

جواب دیں

Back to top button