جرم کہانی

بوٹ بیسن پر تشدد کانشانہ بننے والے برکت سومرو نے شاہ زین مری سے صلح کرلی

کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں شہری پر تشدد کرنے کے معاملے پر فریقین نے مبینہ طور پر صلح کرلی ہے۔

تشدد سہنے والے برکت سومرو اور شاہ زین مری کے درمیان صلح کی اطلاعات ملی ہیں۔

شاہ زین مری کے خلاف مدعی مقدمہ برکت سومرونے راضی نامہ کرلیا ہے، تاہم پولیس حکام تاحال ملزم شاہ زین مری کو گرفتار کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان راضی نامہ کیے جانے کی اطلاع ملی ہے، ملزم شاہ زین مری کی تلاش جاری ہے۔۔ ملزم کو گرفتار کیا جائے گا

جواب دیں

Back to top button