سپورٹس
لندن میڈیا کرکٹ ٹیم نے پاکستان جرنلسٹ ٹیم کو شکست دے دی

لاہور اور لندن میڈیا کے سپورٹس صحافی بھی میدان میں آگئے ،،، گورنر ہاؤس لاہور میں سجال اور لندن میڈیا کے درمیان کرکٹ میچ کھیلا گیا، ٹیپ بال میچ میں لندن میڈیا نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ اوورز میں 70 رنز بنائے جوابی طور پر سجال نے 20 رنز بنائے تھے کہ میچ بارش کے باعث روک دیاگیا،
لندن میڈیا کے کپتان غلام حسین اعوان اور سجال کے کپتان عقیل احمد کا کہنا تھا کہ ایسے میچز کا مقصد باہمی روابط میں بہتری آتی ہے
سردار فیضان اور سردار حسیب نے گورنر پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے صدر لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن خواجہ ندیم احمد کے ہمراہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے







