برطانیہ میں سونے کے ٹوائلٹ کی چوری کا انوکھا واقعہ

برطانیہ میں 60 لاکھ ڈالر مالیت کا سونے کا بیت الخلا چوری کرنے کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا۔
’سی این این‘ میں شائع رپورٹ کے مطابق پراسیکیوٹر نے جیوری کو بتایا کہ 18 قیراط سونے کا یہ ٹوائلٹ 14 ستمبر 2019 کی علی الصبح برطانیہ کے شہر بلین ہیم پیلس میں پانچ منٹ میں چوری کرلیا گیا تھا۔
یہ وہی محل ہے جہاں سابق برطانوی وزیر اعظم ونسٹن چرچل پیدا ہوئے تھے اور وہاں سونے کے بیت الخلا کو نمائش کے لیے رکھا گیا تھا اور اسے علامتی بنیادوں پر استعمال بھی کیا جا سکتا تھا۔
نمائش دیکھنے آنے والے افراد بیت الخلا استعمال کرنے کے لیے تین منٹ کا وقت بُک کروا سکتے تھے۔
مقدمے کے اٹارنی جولین کرسٹوفر نے آکسفورڈ کراؤن کورٹ میں اپنے افتتاحی بیان میں کہا کہ یہ ایک ’جرات مندانہ چھاپہ‘ تھا۔
سونے کے ٹوائلٹ کے چوری کے معاملے میں مقدمے کا سامنا کرنے والے تین افراد میں سے ایک اسے چوری کرنے میں ملوث تھا اور دوسرے دو نے مال بیچنے میں مدد کی







