سپورٹس

سفارشیوں کو بٹھایا جائے گا تو کرکٹ تباہ ہوگی، محسن نقوی کو کرکٹ کا کیا تجربہ ہے؟ عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بانی اور سا بق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب سفارشی لوگوں کو بٹھایا جائے گا تو کرکٹ تباہ ہوگی، محسن نقوی سے پوچھا جائے کہ ان کو کرکٹ کا کیا تجربہ ہے۔

راولپنڈی کی اڈیالہ میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو آج سب سے زیادہ غصہ کرکٹ پر تھا، انہوں نے پاکستان کا میچ پی ٹی وی پر دیکھا۔

علیمہ خان کے مطابق میچ ہارنے کی وجہ سے عمران خان نے سارا غصہ آج کرکٹ پر اتارا، میچ ہارنے پر ان کو بڑا دکھ تھا، عمران خان نے کہا کہ جب سفارشی لوگوں کو بٹھایا جائے گا تو کرکٹ تباہ ہوگی، محسن نقوی کو پہلے وزیر اعلیٰ لگایا، پھر وزیر داخلہ لگا دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کو جس عہدے پر لگایا انہوں نے بیڑا غرق کیا، پاکستان میں اتنے عہدے کسی کے پاس نہیں جتنے محسن نقوی کے پاس ہیں۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اتنی بری کارکردگی پر عزت دار آدمی مستعفی ہو جاتا ہے لیکن محسن نقوی مستعفی نہیں ہوں گے، محسن نقوی سے پوچھا جائے کہ ان کرکٹ کا کیا تجربہ ہے؟

جواب دیں

Back to top button