جرم کہانی
خانقاہ شریف میں 2 افراد کا ماں کے سامنے 15 سالہ لڑکی سے گینگ ریپ

پنجاب کے شہر بہاولپور سے 20 کلومیٹر دور خانقاہ شریف کے علاقے میں 2 افراد نے بندوق کی نوک پر 15 سالہ لڑکی کو اس ماں کے سامنے گینگ ریپ کا نشانہ بنایا تھا۔
ڈان اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ لڑکی کی ماں کی شکایت پر نامزد ملزم اور اس کے ساتھی کے خلاف ریپ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
شکایت کنندہ خاتون کا کہنا تھا اس کا شوہر روزگار کے سلسلے میں لاہور گیا ہے، وہ اپنے گھر میں بچوں کے ہمراہ رہتی ہے۔
متاثرہ لڑکی کی والدہ نے پولیس کو بتایا تھاکہ ہفتے کی رات ملزم نے اپنے نامعلوم ساتھی کے ساتھ مل کر اس کے گھر میں گھس کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی موجودگی میں بندوق کی نوک پر اس کی 15 سالہ بیٹی کے ساتھ گینگ ریپ کیا۔
ملزمان جرم کرنے کے بعد فرار ہوگئے، بعد میں ماں اور بیٹی کے رونے کی آوازیں سن کر اہل علاقہ وہاں پہنچے تھے۔







