جرم کہانی

وہاڑی: جوا ہارنے والے شخص نے جیتنے والے 2 افراد سے بیوی کا ریپ کروا دیا

ضلع وہاڑی کے علاقے ساہوکا تھانے کی حدود میں جواری نے ہارنے کے بعد جیتنے والوں سے اپنی اہلیہ کا ریپ کروا دیا۔

معلوم ہوا ہے کہ مبینہ طور پر ریپ کرنے والے شخص نے اس قبیح فعل کی ویڈیو بھی بنالی اور دھمکی دی کہ اگر خاتون نے اس کا انکشاف کیا تو وہ اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دے گا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مشتبہ ’اے‘ اپنے دوستوں ’کیو‘ اور ’آئی‘ سے شرط ہار گیا اور انہیں اپنے گھر لے آیا، جہاں ’کیو‘ نے مبینہ طور پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس واقعے کی ویڈیو بنائی۔

خاتون کے والد کی شکایت پر ساہوکا پولیس نے اس کے شوہر سمیت تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، تاہم ملزمان کو اب تک گرفتار نہیں کیا گیا۔

ایف آئی آر (139/25) میں جوئے کا کوئی ذکر نہیں، لیکن خاتون اور اس کے والد نے میڈیا کو بتایا کہ یہ جوا تھا، جس نے ان کی زندگی تباہ کردی۔

جواب دیں

Back to top button